22 دسمبر، 2017، 10:51 AM

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور اصلی مسئلہ باقی رہےگا

مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور اصلی مسئلہ باقی رہےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے بحرینی وزير خارجہ کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور پہلا مسئلہ باقی رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات خآرجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بحرینی وزير خارجہ کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا اصلی اور پہلا مسئلہ باقی رہےگا۔ بحرینی وزیر خارجہ نے اسرائيل کو خوش کرنے کے لئے مسئلہ فلسطین کو ایک فرعی مسئلہ قراردیا تھا۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک اسلامی ملک  عالم اسلام کے اصلی اور سب سے قدیم مسئلہ کو فرعی مسئلہ قراردے رہا ہے۔ جبکہ بحرینی وزير خارجہ عالمی موضوعات کی شناخت اور ان کے ادراک سے قاصر اور عاجز ہیں بحرینی وزير خارجہ کا بیان صرف امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کی خاطر ہے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ کے اتحادی عربوں کی سازشوں کے باوجود مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا پہلا اور اصلی مسئلہ باقی رہے گا۔

News ID 1877513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha